QR CodeQR Code

سندھ حکومت کی بندر بانٹ کا کھیل تھوڑا رہ گیا ہے، خواجہ اظہار الحسن

31 May 2021 22:18

میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہمارے بچوں اور ہمارے شہر کا معاشی قتل عام ہوا ہے، ایک سال پہلے قرار داد پیش کی کہ مفت سولر سسٹم دیئے جائیں، سولر انرجی پر رعایت دینے کا وقت آیا تو کراچی اور حیدر آباد کو ہی رعایت نہیں دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی بندر بانٹ کا کھیل تھوڑا رہ گیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم نے اگلی درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے، ممکن ہے آئندہ سماعت آخری ہو۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں اور ہمارے شہر کا معاشی قتل عام ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے قرار داد پیش کی کہ مفت سولر سسٹم دیئے جائیں، سولر انرجی پر رعایت دینے کا وقت آیا تو کراچی اور حیدر آباد کو ہی رعایت نہیں دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 935562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935562/سندھ-حکومت-کی-بندر-بانٹ-کا-کھیل-تھوڑا-رہ-گیا-ہے-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org