0
Monday 31 May 2021 22:39

پاک چین سرحد خنجراب پاس یکطرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا

پاک چین سرحد خنجراب پاس یکطرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک چین بارڈر خنجراب پاس کو یکطرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق چینی سفیر نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ بارڈر کھولنے کیلئے اپنی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے تاہم بارڈر کے زریعے صرف چینی سامان کی درآمد کی جائے گی جبکہ پاکستان کی جانب سے برآمدات کی اجازت نہیں ہوگی۔ زرائع کے مطابق کرونا کی صورتحال سرحد کے دونوں جانب جب معمول پر آئے گی تو دوطرفہ تجارت کی اجازت ہوگی۔ چینی سامان سے لدے کنٹینرز خنجراب ٹاپ پر پاکستانی حدود میں ان لوڈ ہونگے۔جہاں سے خصوصی مشینری کے ذریعے سوست ڈرائی پورٹ تک سامان پہنچایا جائے گا۔ اس دوران کسی تاجر یا شخص کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ پروٹوکول معاہدے کے تحت خنجراب پاس کے راستے دونوں ممالک کے مابین تجارت اپریل سے دسمبر تک جاری رہے گی تاہم کرونا وائرس کی وباءپھوٹنے کے بعد بارڈر گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند ہے۔
خبر کا کوڈ : 935563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش