0
Monday 31 May 2021 23:02

وسیم رضوی کی توہین قرآن کی فتنہ انگیزی قابل مذمت ہے، آغا سید حسن

وسیم رضوی کی توہین قرآن کی فتنہ انگیزی قابل مذمت ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ترمیم قرآن کے نجس اور توہین آمیز فکر و ذہنیت کے مالک فاسق وسیم رضوی کی طرف سے توہین قرآن کی نت نئی حرکات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ مسلمانوں کے شدید ردعمل کے باوجود ملعون وسیم رضوی نے ایک بار پھر توہین قرآن کے حوالے سے جو حرکت انجام دی ہے، اس سے ایک بار پھر یہ خیال تقویت پا رہا ہے کہ وہ  کسی بڑی اسلام اور مسلم دشمن سازش کے لئے ایک آلہ کار کی حیثیت سے استعمال ہو رہا ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ ملعون وسیم رضوی نے کچھ آیات قرآنی کو حذف کرکے ایک نسخہ قرآنی بھارتی وزیراعظم کو پیش کرکے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اسی ترمیم شدہ قرآن کو بھارت میں اجرا کیا جائے، موصوف کی یہ حرکت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کو ان کی امن و مسلمان دشمن حرکات سے باز رکھنے کے لئے حکومت ہند کو راست کارروائی کرنی چاہے۔
خبر کا کوڈ : 935566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش