0
Monday 31 May 2021 22:40

بلاول بھٹو نے سندھ کے پانی کا کیس اٹھا کر سندھ پر مہربانی کی، نثار کھوڑو

بلاول بھٹو نے سندھ کے پانی کا کیس اٹھا کر سندھ پر مہربانی کی، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے مشیر محکمہ بورڈز اینڈ جامعات نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سندھ کے پانی کا کیس اٹھا کر سندھ پر مہربانی کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کے معاملے پر احتجاج کریں گے، 3 جون کو لاڑکانہ کے اضلاع میں احتجاج کریں گے، 5 جون کو ٹھٹھہ، بدین میں احتجاج کریں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ 9 جون کو سکھر کے تین اضلاع میں احتجاج ہوگا، 15 جون کو کراچی میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بات کو سنا نہیں جاتا، الٹا ہماری بےعزتی کی جاتی ہے، پانی کم ہے تو سب کا پانی کم ہونا چاہیئے، صرف سندھ کا پانی کم کیوں ہے؟
خبر کا کوڈ : 935569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش