QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ سے ایک اضافی وزیر نکالنے کا فیصلہ

31 May 2021 22:40

صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے، جب کہ محکمہ قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے اپوزیشن کے اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک اضافی وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئینی حد سے زیادہ وزراء لینے پر خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے، جب کہ محکمہ قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے اپوزیشن کے اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیے دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل آج اسمبلی میں آئینی نکتے کی وضاحت کریں گے، جو رائے بھی آئی حکومت آئین و قانون کے تحت فیصلہ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 935570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935570/خیبر-پختونخوا-کابینہ-سے-ایک-اضافی-وزیر-نکالنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org