0
Monday 31 May 2021 23:30

اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 4 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق جون 2021 کے لیے ہوگا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1667 روپے 29 پیسے ہوگئی، جب کہ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1572 روپے 40 پیسے کا تھا۔ گزشتہ روز اوگرا نے وزیر اعظم کو پٹرول، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی بھی سمری ارسال کی ہے۔

ادھر صدر کراچی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عمران فاروقی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اچانک 30 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ملک میں ایک بار پھر ایل پی جی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ عمران فاروقی کا کہنا تھا ایل پی جی صنعت پر کچھ افراد کی اجارہ داری قائم ہے، ملک میں گیس کی کوئی قلت نہیں، موسم گرما میں گیس کی قلت کا کوئی جواز نہیں، اوگرا، وزارت پیٹرولیم سمیت دیگر ادارے صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور عرفان کھوکھر نے آج پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اگر ٹیکس لگایا گیا اور ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 30 جون کو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 935587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش