QR CodeQR Code

قطر کیجانب سے ایران کو خصوصی ادویات پر مشتمل امدادی سامان کی دوسری کھیپ ارسال

1 Jun 2021 00:45

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں دوحہ میں ایرانی سفیر نے سابق امریکی صدر کیجانب سے ایرانی ادویات پر عائد کی جانیوالی پابندیوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قطر کیجانب سے خصوصی ادویات پر مشتمل امدادی سامان کی دوسری کھیپ تہران پہنچ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قطر میں ایرانی سفیر حمید رضا دہقانی نے اپنے ایک پیغام میں اطلاع دی ہے کہ دوحہ کی جانب سے خصوصی ادویات پر مشتمل انسانی امداد کی دوسری کھیپ تہران پہنچ گئی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں حمید رضا دہقانی کا لکھنا تھا کہ قطر کی جانب سے ایران کو ارسال کی گئی خصوصی ادویات پر مبنی انسانی امداد کی دوسری کھیپ قطر ایئرویز کے ایک جہاز کے ذریعے ہفتے کے روز ایران پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی قوم پر عائد "دواؤں کی پابندیوں" نے ہمارے ملک میں موجود بہت سے مریضوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 935600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935600/قطر-کیجانب-سے-ایران-کو-خصوصی-ادویات-پر-مشتمل-امدادی-سامان-کی-دوسری-کھیپ-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org