0
Tuesday 1 Jun 2021 01:24

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، جس کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110.76 روپے برقرار رہے گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77.65 روپے برقرار رہے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 935610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش