QR CodeQR Code

امام بارگاہ علی رضا پر حملے میں ملوث دہشتگرد آج تک گرفتار نہ ہوسکے، علامہ حسن ظفر نقوی

1 Jun 2021 04:22

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ سزا دینا تو دور کی بات اگر کسی واردات کے مجرم گرفتار بھی ہوئے تو کچھ ہی عرصے میں رہا ہوگئے یا پھر رہا کروا دیئے گئے، شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں کہ حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی نے سانحہ امام بارگاہ علی رضا کی 17ویں برسی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج تک سانحہ امام بارگاہ علی رضا و دیگر مساجد و امام بارگاہوں پر خودکش حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار نہیں ہوسکے، سزا دینا تو دور کی بات اگر کسی واردات کے مجرم گرفتار بھی ہوئے تو کچھ ہی عرصے میں رہا ہوگئے یا پھر رہا کروا دیئے گئے، کئی سالوں قبل امام بارگاہ علی رضا میں بزدل دہشتگردوں نے نماز مغرب کے وقت دھماکا کرکے درجنوں نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں کہ حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے، مگر ابھی تک انصاف فراہم نہ کرنا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، جس طرح حکومت نے دیگر سانحات میں دہشت گردوں کو سزا دی ہے تو اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو بھی سزا ملنی چاہیئے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو پھانسی پر لٹکا کر لواحقین کو جلد از جلد انصاف فراہم کریں۔


خبر کا کوڈ: 935626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935626/امام-بارگاہ-علی-رضا-پر-حملے-میں-ملوث-دہشتگرد-آج-تک-گرفتار-نہ-ہوسکے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org