0
Tuesday 1 Jun 2021 04:58

پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر الیکشن کیلئے امیدوار تک نہیں مل رہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر الیکشن کیلئے امیدوار تک نہیں مل رہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئے امیدوار تک نہیں مل رہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسی لئے وفاقی حکومت انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے، کارکن انتخابات کے لئے بھرپور مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 935633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش