QR CodeQR Code

ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی ملکی ایجنڈا نہیں، مولانا عاصم مخدوم

پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 5 جون کو کانفرنس کا اعلان

1 Jun 2021 10:01

چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ کا کہنا تھا کہ 5 جون کو تمام مذاہب کے قائدین پاک فوج کو خراج تحسین پیش کریں گے، ہماری کانفرنس اپنی فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اپنے بیرونی آقاوں کی آشیر باد سے ملکی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کا مولانا محمد عاصم مخدوم کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 جون کو پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بین المذاہب کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کُل مسالک علماء بورڈ کے زونل دفتر مون مارکیٹ اقبال ٹائون لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں مفتی محمد عمر، علامہ قاری خالد محمود، علامہ اصغر عارف چشتی، حافظ محمد عمر ربانی، قاسم علی بھٹی اور حافظ خالد فرید نے شرکت کی۔
 
مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی ملکی ایجنڈا نہیں، ہم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 جون کو تمام مذاہب کے قائدین پاک فوج کو خراج تحسین پیش کریں گے، ہماری کانفرنس اپنی فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اپنے بیرونی آقاوں کی آشیر باد سے ملکی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 935654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935654/ریاستی-اداروں-کیخلاف-بیان-بازی-ملکی-ایجنڈا-نہیں-مولانا-عاصم-مخدوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org