0
Tuesday 1 Jun 2021 11:13

لاہور، اے ٹی آئی کا تعلیم بچاو مہم چلانے کا اعلان

لاہور، اے ٹی آئی کا تعلیم بچاو مہم چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل محمد حسنین مصطفائی نے یکم جون تا 30 جون تک ملک گیر ''تعلیم بچاو مہم '' اور 4 جون کو اسلام آباد اور لاہور میں ''پری بجٹ ایجوکیشنل سیمینارز'' کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام تعلیمی بجٹ کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرکے حکمرانوں کو ارسال کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی، ناظم پنجاب (شمالی) محمد راشد مغل کے ہمراہ سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حسنین مصطفائی نے کہا حکومت نے روایتی اور تعلیم دشمن بجٹ پیش کیا تو طلبہ برادری کو سٹرکوں پر لے آئیں گے، ملک میں بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا کم ازکم 5 فیصد مختص کیا جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ تعلیمی بجٹ کا پچیس فیصد اعلیٰ تعلیم کیلئے مختص کیا جائے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوان نسل کو مایوس کیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تعلیم دوست بجٹ پیش کریں۔ لاکھوں طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کا گھناؤنا کھیل بند کیا جائے گا۔ اعلی تعلیمی بجٹ میں 5.90 ارب کی کٹ لگانے والے حکمران تعلیم کے دشمن ہیں۔ تعلیم حکمرانوں کی ترجیحات میں سرے سے شامل ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا مجموعی بجٹ کا 5 فیصد تعلیم کیلئے مختص کیا جائے۔ مجموعی بجٹ میں اعلی تعلیم کیلئے 150 بلین مختص کئے جائیں، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے فنڈز میں کٹوتی نہ کی جائے، گزشتہ پانچ برس سے اعلی تعلیم کا بجٹ 65 ارب سے نہیں بڑھ رہا، جسے فی الفور بڑھایا جائے، کرونا وائرس کی صورتحال تک طلباء  کو جامعات میں 50 فیصد فیس معافی کے ساتھ خصوصی پیکج دیا جائے، جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 935664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش