QR CodeQR Code

کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

1 Jun 2021 12:29


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر اسماعیل زیارت میں ایف سی پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 ایف سی جوان شہید اور 6 جوان زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تربت کے قریب ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 935679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935679/کوئٹہ-اور-تربت-میں-دہشتگردوں-کا-حملہ-4-جوان-شہید-5-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org