QR CodeQR Code

حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں تو مشتعل ہوکر مارپیٹ پر اتر آتے ہیں، عبدالغفور حیدری

1 Jun 2021 15:02

جے یو پی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 4 جولائی سے سوات، کراچی اور پھر ڈویژن کی سطح پر جلسے کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے رابطے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی، پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ جہانگیر ترین کو اپنی تحریک میں شامل کرنا ہے یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ فاشسٹ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک میں سیاست کرنے پر پابندی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں تو وہ مشتعل ہو کر مار پیٹ پر اتر آتے ہیں، پی ڈی ایم تحریک میں سینیٹ انتخابات، ماہ رمضان اور گرمی کی وجہ سے تعطل آیا ہے یہ تحریک ختم نہیں ہوئی بلکہ نئے ولولے کیساتھ دوبارہ شروع ہوگی۔
 
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 4 جولائی سے سوات، کراچی اور پھر ڈویژن کی سطح پر جلسے کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے رابطے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی، پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ جہانگیر ترین کو اپنی تحریک میں شامل کرنا ہے یا نہیں، جو فیصلہ ہو گا پھر اس کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 935699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935699/حکمرانوں-کو-ا-ئینہ-دکھائیں-مشتعل-ہوکر-مارپیٹ-پر-اتر-ا-تے-ہیں-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org