QR CodeQR Code

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

1 Jun 2021 16:31

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر پوری طرح فوکس کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی مخالف کیساتھ بھی انتقامی کارروائی نہیں کی، میرا اور میری حکومت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ ایوان وزیراعلی لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر پوری طرح فوکس کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی مخالف کیساتھ بھی انتقامی کارروائی نہیں کی، میرا اور میری حکومت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں ریسکیو 1122 کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا ہے۔
 
وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب میں ایئر ایمبولینس چلانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، میری خواہش ہے کہ اس تجویز کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایئرایمبولینس کے شروع ہونے سے سیلاب، آتشزدگی اور دیگر قدرتی آفات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔ مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت کے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ انسانیت کی خدمت میں ہی سکون اوراطمینان ہے۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعا بھی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 935715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935715/وزیر-اعلی-پنجاب-عثمان-بزدار-سے-مولانا-طارق-جمیل-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org