QR CodeQR Code

پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، شہباز شریف

1 Jun 2021 16:37

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں، عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کے اتحاد اور ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پانی کی تقسیم پر اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے جس میں غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں، عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کے اتحاد اور ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائیں۔


خبر کا کوڈ: 935718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935718/پانی-کے-مسئلے-پر-سندھ-اور-پنجاب-میں-محاذ-آرائی-افسوسناک-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org