0
Tuesday 1 Jun 2021 18:37
اسد طور پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے

آزادی اظہارِ رائے پر اس طرح کے حملے بالکل برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

آزادی اظہارِ رائے پر اس طرح کے حملے بالکل برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی چیئرمین کے طور پر صحافی اسد طور پر حملے کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صحافی اسد طور کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایک اور صحافی پر دارالحکومت میں حملہ کیا گیا، اسد طور پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی صحافی پر گولی کسی کے گھر حملہ کسی کو اغواء کیا جاتا ہے، جس نے بھی اسد طور پر یہ حملہ کیا یہ اسکی بزدلی کی نشانی ہے۔ آپ اسد طور کی ایک تحریر بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ آزادی اظہار رائے پر اس طرح کے حملے بالکل برداشت نہیں کریں گے۔
میں خود بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اس حملے کا نوٹس لیتا ہوں اور آئندہ قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے صحافی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) سمیت دیگر یونینز ہمارا ساتھ دیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو جب تک کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا تب تک کسی کو یقین نہیں آئے گا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں صحافیوں کو برطانوی صحافیوں سے زیادہ تحفظ ہے۔ اگر صحافیوں کا تحفظ نہیں ہوگا تو کسی کا تحفظ نہیں ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم بطور جماعت صحافی اسد طور پر حملے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر چلنے والے جھوٹے اور پروپیگنڈے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صحافیوں پر حملوں کے معاملہ پر اپوزیشن حکومت اور اتحادیوں سمیت سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے، تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے ہمارے دور میں بھی دہشتگردوں کا صحافیوں پر پریشر تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 935738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش