QR CodeQR Code

لوڈشیڈنگ کا معاملہ بگڑتا جارہا ہے، نیپرا کے الیکٹرک کو ڈھیل دیتا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

1 Jun 2021 20:33

ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت اب ایک پرائیوٹ ادارے کو 95 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، کے الیکٹرک کے والی وارث ماں باپ کا ہی نہیں پتہ کہ کون اس کا مالک ہے، کیا ملک دشمن عناصر اس کے کرتا دھرتا ہیں؟


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ بگڑتا جا رہا ہے، 3 دن میں یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کا اعلان کریں گے۔ ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا، کے الیکٹرک نجکاری کے 16 برس بعد صرف بجلی کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کو ڈھیل دیتا ہے، کے الیکٹرک کی نجکاری کیوں گئی تھی اس لئے کہ لوڈشیڈنگ ختم ہو؟ یہ خود انحصار ہوجائیں، اسی لئے کے ای ایس سی کو بیچ دیا گیا تھا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اب کے الیکٹرک صارفین کی تعداد ساڑھے 29 لاکھ ہوچکی ہے، 2005ء میں صارفین کی تعداد 18 لاکھ تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب ایک پرائیوٹ ادارے کو 95 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، کے الیکٹرک کے والی وارث ماں باپ کا ہی نہیں پتہ کہ کون اس کا مالک ہے، کیا ملک دشمن عناصر اس کے کرتا دھرتا ہیں؟ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ شہری لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں، وفاقی حکومت اس کی سب سے بڑی ذمہ دار ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ 13 برس سے برسرِاقتدار پاکستان پیپلز پارٹی اس مسئلے پر بولنے کو تیار نہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کہاں گئے؟


خبر کا کوڈ: 935752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935752/لوڈشیڈنگ-کا-معاملہ-بگڑتا-جارہا-ہے-نیپرا-کے-الیکٹرک-کو-ڈھیل-دیتا-حافظ-نعیم-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org