QR CodeQR Code

اقوام متحدہ بھارت اور اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے، ثروت اعجاز قادری

1 Jun 2021 21:57

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت نہتے مظلوم مسلمانوں کی جان و مال سے آگ و خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا دار و مدار مسئلہ کشمیر حل ہونے میں ہے، مذہبی جنونی انسانیت دشمن غاصب بھارتی فوج کے چیف کا امن کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی، ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ بے حس اور انصاف کیلئے کوشش نہیں کرتا، کشمیر اور فلسطین کا معاملہ سب کے سامنے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت نہتے مظلوم مسلمانوں کی جان و مال سے آگ و خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، کشمیر و اسرائیل میں کمر عمر بچوں کو گرفتار کرکے انہیں تشدد کا نشناہ بنایا اور جیلوں میں بند کرنا کونسی انسانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانیت کی تذلیل کی انتہا کرنے والے بھارت اور اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے، ظلم و جبر کے ذریعے نہتے مظلوموں کو نشانہ بنانے والے ایک دن ختم ہو جائیں گے، ظالم و جابر اور انسانیت کے دشمنوں کے سامنے حق وانصاف کا پرچم بلند نہ کرنا بھی ظالم و جابر اور غاصب کی حمایت کے مترادف ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی دال میں کچھ کالا یا حق و انصاف کو دبانے کے مترادف ہے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بے حسی کے بجائے مظلوموں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے انصاف کا پرچم بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں، ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو حق خود ارادیت دلائی جائے، بھارت کو مسلم نسل کشی نہ روکنے اور مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو بدلنے کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے بھارت کے غاصبانہ تسلط کو ختم کرایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 935761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935761/اقوام-متحدہ-بھارت-اور-اسرائیل-کو-دہشتگرد-قرار-دے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org