0
Tuesday 1 Jun 2021 23:27

پیپلزپارٹی نے جی بی کونسل کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی نے جی بی کونسل کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے جی بی کونسل کے الیکشن کا بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر پی پی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ خطے کو آئینی صوبہ بنانا ہے تو پھر اس میں کونسل کا کیا کام ہے۔ کونسل کے الیکشن کی تیاریوں سے لگتا ہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے وعدے سے یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل الیکشن کے بائیکاٹ کیلئے دیگر جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی اور انہیں بھی بائیکاٹ پر قائل کیا جائے گا۔ الیکشن سے قبل وفاقی حکومت نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے جی بی اسمبلی میں اپوزیشن و حکومت کے مابین باقاعدہ تحریری معاہدہ بھی ہوا۔ اس معاہدے میں قومی اسمبلی و سینیٹ میں نشستوں کی تعداد بھی طے کی گئیں۔ اس کے بائوجود اگر وفاقی حکومت گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن پر بضد ہے تو پھر ہم سمجھیں گے کہ عبوری صوبے کے نام پر ہمیں دھوکہ دیا گیا کیونکہ کچھ عرصے سے عبوری صوبے کے حوالے سے پیشرفت نہ ہونے کے برابر ہے۔
خبر کا کوڈ : 935777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش