0
Thursday 6 Aug 2009 12:56

جاپان:ہیروشیما پر ایٹمی حملہ،آج 64واں یوم سوگ

جاپان:ہیروشیما پر ایٹمی حملہ،آج 64واں یوم سوگ
ہیروشیما:جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے اور اس میں ہلاک ہونیوالے شہریوں کی یاد میں آج چونسٹھ واں یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔یوم سوگ کے حوالے سے مرکزی تقریب میموریل ٹو دی ڈیڈ کے مقام پر منعقد ہوئی ۔تقریب میں وزیر اعظم تارو آسو اور ہیروشیما کے میئر تاڈا ٹوشی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے ہیروشیما کے میئر نے خطاب میں امریکی صدر بارک اوباما کی ایٹمی عدم پھیلاؤ کیخلاف نظریات کو سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں امریکا کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہیروشیما میں جنگ عظیم دوئم کے اختتام پر آج کے روز انیس سو پینتالس میں دنیا کا سب سے پہلا ایٹمی حملہ کیا گیا تھا ۔جس میں فوری طور پر ستر ہزار کے قریب جاپانی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 9358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش