QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق

2 Jun 2021 11:40

دو بچوں مسکان بی بی اور عبدالقادر کو ابتدائی طبی امداد مکین اسپتال میں دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بچوں کی عمریں آٹھ سے گیارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ ٹنگی بودینزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا کے علاقہ ٹنگی بودینزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، ابوکاش، حکیم اللہ اور عبدالصمد موقع پر چل بسے۔ دو بچوں مسکان بی بی اور عبدالقادر کو ابتدائی طبی امداد مکین اسپتال میں دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بچوں کی عمریں آٹھ سے گیارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسکواڈ کا ایک اہلکاراور ایک شہری شہید ، تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، حملے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہپنچا ہے۔ مقامی پولیس ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے سکواڈ پر اس وقت نامعلوم دہشت گردوں نے منگل کے سہ پہر کو اس وقت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کو بنوں سے رخصت کرکے واپس آرہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 935860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935860/جنوبی-وزیرستان-بارودی-سرنگ-کے-دھماکے-میں-3-بچے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org