QR CodeQR Code

بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی

2 Jun 2021 15:51

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ 44 پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کی اجازت دے دی ہے، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 44 پیسے سستی ہوگی، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 44 پیسے سستی ہوگی، اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 87 پیسے سے زیادہ سستی ہونا تھی۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ 44 پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کی اجازت دے دی ہے، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔

یاد رہے 22 مئی کو سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ،درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی جبکہ اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت6.60 روپےفی یونٹ تھی۔ نیپرا کا کہنا تھا کہ درخواست اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔ خیال رہے 7 مئی کو نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی اور کہا کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 935924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935924/بجلی-کی-قیمت-میں-کمی-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org