0
Wednesday 2 Jun 2021 17:04

 حکومت دینی مدارس کیخلاف اقدامات سے باز رہے، محمد جاوید قصوری

 حکومت دینی مدارس کیخلاف اقدامات سے باز رہے، محمد جاوید قصوری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہم مدارس کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ملک میں ہزاروں مدارس کام کر رہے ہیں۔ رجسٹریشن کی آڑ میں ان کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کرسکتے۔ حکومت اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے دینی مدارس کے خلاف اقدامات کرنے سے باز رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے زیر اہتمام لیڈر شپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ شمشیر شاہد، امین عام، محمد افضل، عبدالغفار، اعجاز الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

محمد جاوید قصوری نے کہا کہ اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا شرمناک اقدام ہے۔ جماعت اسلامی تحفظ ناموس رسالت قانون میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی۔ مدارس و مساجد اسلام کے قلعے ہیں، اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بھی دباو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان حال ہے۔
خبر کا کوڈ : 935931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش