0
Wednesday 2 Jun 2021 17:11

مقبوضہ فلسطین، اسرائیلی عرب انٹیلیجنس کے ہاتھوں حماس کا اہم مرکزی رہنما گرفتار

مقبوضہ فلسطین، اسرائیلی عرب انٹیلیجنس کے ہاتھوں حماس کا اہم مرکزی رہنما گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی عرب انٹیلیجنس "مستعربین" (Mista'aravim) نے کئی دنوں کی تعقیب کیبعد حماس کے اہم مرکزی رہنما جمال الطویل کو مغربی کنارے کے شہر البیرہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ فلسطینی چینل القدس کے مطابق شہر رام اللہ میں کام کرنے والے حماس کے مرکزی رہنما، 59 سالہ جمال الطویل جو شہر البیرہ کے میئر بھی رہ چکے ہیں، قدیم الایام سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ ان کی زندگی کے 17 قیمتی سال، بغیر کسی عدالتی کارروائی کے اسرائیلی جیلوں میں گزرے ہیں۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے، انہیں گرفتاری دینے پر مجبور کرنے کے لئے گذشتہ ہفتے سے ان کے 2 بیٹوں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جبکہ بعد ازاں غاصب صیہونی پولیس کی جانب سے ان کے گھر پر بھی ناکام چھاپے مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 935933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش