0
Wednesday 2 Jun 2021 17:25

تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ویکسینیشن کی تلقین کی ہے، طاہر محمود اشرفی

تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ویکسینیشن کی تلقین کی ہے، طاہر محمود اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ افواہوں کے ذریعے کورونا ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیئے۔ انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسندی، تمباکو نوشی اور سوشل میڈیا کے کچھ پہلو نوجوان نسل تباہ کر رہے ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا ذکر کرنے کی اپیل کرتے ہیں، جمعہ کے خطبات میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے بیان دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا صحیح تناسب بھی نکالنے کی ضرورت ہے، کسی بھی قوم کو برباد کرنا ہے تو اس کی نوجوان نسل کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ افواہ سازی اور سگریٹ سازی پر پابندی عائد ہونی چاہیئے، سگریٹ ہی نہیں بلکہ دیگر منشیات سے بھی نوجوان نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے جتنا پاکستان محفوظ رہا، اس سے پوری دنیا حیران ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن لگانی چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 935934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش