0
Wednesday 2 Jun 2021 19:03

مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی، مزارات کی بندش کیخلاف آل پارٹیز سنی کانفرنس کل ہوگی

مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی، مزارات کی بندش کیخلاف آل پارٹیز سنی کانفرنس کل ہوگی
اسلام ٹائمز۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، نہتے فلسطینیوں کی شہادت، پاکستان میں مزارات اولیاء کی بندش، وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالہ سے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں آل پارٹیز کانفرنس 3 جون بروز جمعرات ہو گی۔ مزارات کی بندش، وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالہ سے سنی تنظیمیں مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گی۔ کانفرنس میں 30 سے زائد سنی جماعتوں کے مرکزی قائدین شریک ہوں گے۔ کانفرنس کی صدارت تحفظ ناموس رسالت کے صدارت شیخ الحدیث پیر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی کریں گے، جبکہ قیادت ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے۔

کُل جماعتی کانفرنس میں جمعیت علماء پاکستان، پاکستان سنی تحریک، جماعت اہلسنّت پاکستان، مرکزی جماعت اہلسنت،سنی اتحاد کونسل، محافظ فدایان ختم نبوت، نظام مصطفی پارٹی، انجمن طلبائے اسلام، انجمن اساتذہ پاکستان، تحریک فدایان ختم نبوت، جماعت رضائے مصطفی، سنی تنظیم القراء، انجمن نوجوانان اسلام، انجمن فدایان مصطفی، مرکزی بزم مشتاقان رسول، نعیمین ایسوسی ایشن، مجلس علمائے نظامیہ، شیران اسلام، تحریک فروغ اسلام، کونسل آف جرائد اہلسنّت، ادارة المصطفیٰ اور مصطفائی تحریک،جامعہ نعیمیہ، جامعہ نظامیہ رضویہ دیگر مدارس کے ناظمین، سنی تنظمیات کے قائدین، علی پور سیداں شریف، آستانہ عالیہ یوسفیہ، آستانہ عالیہ شرقپور شریف، آستانہ عالیہ اطہریہ قادریہ کے سجادہ نشین حضرات، علماء و مشائخ شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 935937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش