0
Sunday 21 Aug 2011 20:29

اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، القدس بریگیڈ

اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، القدس بریگیڈ
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ میں القدس بریگیڈ کے ترجمان جناب ابو احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار اور آمادہ ہیں۔ گذشتہ چند روز میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہو گئے۔ اسلامی مزاحمت کی تنظیموں نے بھی اس جارحیت کے جواب میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور بستیوں کی جانب کئی راکٹ فائر کئے۔
گذشتہ رات سے اب تک غزہ میں کوئی اسرائیلی حملہ نہیں ہوا جس پر القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو احمد نے کہا کہ یہ سکوت کسی طوفان کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
جناب ابو احمد نے کہا کہ اسرائیل ممکن ہے غزہ کی پٹی میں اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لا چکا ہو اور پہلے مرحلے پر جہادی گروہوں کے رہنماوں اور اعلی کمانڈرز کو قتل کرنے کے منصوبے پر کاربند ہو اور اسی وجہ سے شہروں پر بمباری کا سلسلہ روک دیا ہے۔
القدس بریگیڈ کے ترجمان نے تاکید کی کہ یہ فلسطینی مجاہدین کیلئے اچھی فرصت ہے کہ وہ اپنی پوزیشن کو مضبوط کر لیں اور ہر قسم کی اسرائیلی جارحیت کیلئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے زمینی حملے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ اس میں اسے شدید نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
جناب ابو احمد نے کہا کہ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیمیں ہر لمحہ اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے آمادہ اور تیار ہیں اور اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کی قسم کھا رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 93595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش