0
Wednesday 2 Jun 2021 20:46

مودی حکومت کورونا سے اموات کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے، راہل گاندھی

مودی حکومت کورونا سے اموات کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا ٹیکے کی شدید قلت پر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا سے مرنے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ مودی حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کے اصل اعداد و شمار کو چھپا رہی ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے ٹیکہ کی کمی پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کورونا وبا کے خلاف سب سے مضبوط سیکورٹی شیلڈ صرف ویکسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر فرد تک مفت ٹیکہ کاری پہنچانے کے لئے آپ بھی آواز اٹھائیں، مودی حکومت کو بیدار کریں۔

درایں اثنا پرینکا گاندھی نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ آج ملک میں روزانہ 19 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ پارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی غیرسنجیدہ پالیسی نے ویکسین کی تقسیم کو بیچ میں لاکر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے امید کی تھی کہ سب کے لئے مفت ویکسین کی پالیسی بنے گی لیکن مودی حکومت نے کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ویکسین مراکز پر تالے، ایک ملک، ویکسین کی تین قیمت، اب تک محض 3.4 فیصد آبادی کا فل ویکسینیش، ذمہ داری اور قربانی کا بوجھ ریاستوں پر ڈالنا، بے سمت ویکسین پالیسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش