QR CodeQR Code

ملتان، امام خمینی کی برسی جمعہ کو منائی جائے گی، ترجمان ایم ڈبلیو ایم

2 Jun 2021 22:29

ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امام خمینی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے سخت ترین حامی رہے۔ اسرائیل سمیت دنیا بھر کے غاصبوں کیخلاف انکا موقف ہمیشہ شدید اور اٹل تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کے اجتماعات منعقد ہوں گے، جنوبی پنجاب میں برسی کا مرکزی پروگرام ملتان میں جمعہ کو جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوگا۔ برسی سے علمائے کرام، دانشور، اسکالر اور سینیئرز خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے سخت ترین حامی رہے۔ اسرائیل سمیت دنیا بھر کے غاصبوں کے خلاف ان کا موقف ہمیشہ شدید اور اٹل تھا۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کی ناپاک جسارت پر سلمان رشدی ملعون کے قتل کا فتویٰ دینے والی یہ وہ واحد شخصیت تھے، جنہوں نے عالمی تعلقات کی پرواہ کیے بغیر اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔


خبر کا کوڈ: 935958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935958/ملتان-امام-خمینی-کی-برسی-جمعہ-کو-منائی-جائے-گی-ترجمان-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org