QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 جولائی کو لینے کا اعلان

2 Jun 2021 22:55

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق صوبے بھر میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 ‏جولائی سے ہوں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منتخب مضامین کے ہوں گے جب کہ میٹرک ‏اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پریکٹیکل نہیں ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 جولائی کو لینے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق صوبے بھر میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 ‏جولائی سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منتخب مضامین کے ہوں گے جب کہ میٹرک ‏اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پریکٹیکل نہیں ہوں گے۔ شہرام ترکئی نے بتایا کہ طلبہ کو بہت جلد ڈیٹ شیٹ فراہم کردی جائے گی، امتحانات کی تیاری ‏کیلئے کل سے اسکول کھولے جارہے ہیں۔‏ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10ویں اور 12ویں کے ‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین ‏اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 935962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935962/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-دسویں-اور-بارہویں-کے-امتحانات-12-جولائی-کو-لینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org