QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں پولیس کی رشوت خوری کے ذمہ دار دکاندار ہیں، مرتضیٰ وہاب

2 Jun 2021 23:08

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے دکاندار پولیس کو رشوت لینے کا موقع دیتے ہیں، دکاندار وقت پر دکانیں بند کریں تو یہ نوبت ہی نہ آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی رشوت خوری کا ذمہ دار دکانداروں کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس کی رشوت خوری کے ذمہ دار دکاندار ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے دکاندار پولیس کو رشوت لینے کا موقع دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار وقت پر دکانیں بند کریں تو یہ نوبت ہی نہ آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 935972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935972/لاک-ڈاؤن-میں-پولیس-کی-رشوت-خوری-کے-ذمہ-دار-دکاندار-ہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org