0
Sunday 21 Aug 2011 20:35

کراچی کے حالات بہتر نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی اور انارکی پیدا ہو جائے گی، شیخ رشید

کراچی کے حالات بہتر نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی اور انارکی پیدا ہو جائے گی، شیخ رشید
کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات درست نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، کراچی کی صورتحال منظور وسان کے خوابوں سے کہیں آگے چلی گئی ہے، فوج کراچی میں آئے گی تو معاملات مزید بگڑ جائیں گے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے، ایک جانب تو عالمی امداد کم ہو رہی ہے تو دوسری جانب کراچی میں معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں غریب آدمی کہاں جائے گا، ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، پھر نہ پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ اور نہ ایم کیو ایم کا مہاجر کارڈ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کراچی میں آئے گی تو پھر وہ لاہور اور گجرانوالہ بھی جائے گی۔
ایک مزید سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات دیگر شہروں سے مختلف ہیں کیونکہ یہاں نہ تو نماز جمعہ میں خودکش حملے ہوتے ہیں اور نہ ہی بم دھماکے، بلکہ یہاں کچھ اور ہی ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے اور اب عوام کو بھارت میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والے انا ہزارے بننا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 93605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش