QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کے خاتمے کیلئے آزادی کا قومی ایکشن پلان انتہائی ضروری ہے، حماس

3 Jun 2021 12:46

صفا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ممتاز مرکزی رہنما جمال الطویل کی گرفتاری کیخلاف حماس کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کیخلاف وسيع بنیادوں پر مزاحمت، جدوجہد اور اس غاصب رژیم کے خاتمے کیلئے آزادی کے حصول کے قومی پروگرام کی تشکیل انتہائی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ممتاز مرکزی رہنما جمال الطویل کی گرفتاری کے خلاف حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ گرفتاریوں کے ذریعے مغربی کنارے سے اٹھنے والی صدائے مزاحمت کو روکا نہیں جا سکتا۔ حماس کا کہنا تھا کہ جمال الطویل مزاحمتی محاذ کی ایک ایسی ممتاز شخصیت ہیں جنہوں نے گذشتہ 16 سال سے غاصب صیہونی رژیم کی جیلوں میں رہ کر بھی حوصلہ نہیں ہارا۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جمال الطویل فلسطین کے باہمی اتحاد اور غاصب صیہونی رژیم سے مقابلے کے بڑے حامی اور اسی رستے سے غاصب صیہونی رژیم کو لگام ڈالنے کے مدعی تھے، تاکید کی ہے کہ فلسطینی سرزمین پر ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب یہودی آبادکاروں کی غنڈہ گردی فی الفور ختم ہونا چاہئے۔ حماس نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف وسيع بنیادوں پر مزاحمت، جدوجہد اور اس غاصب رژیم کے خاتمے کے لئے آزادی کے حصول کے قومی پروگرام کی تشکیل انتہائی ضروری ہے۔ حماس کا کہنا تھا کہ سیف القدس جنگ کو اپنے اتحاد کے ذریعے جیتنے والی ہماری قوم ضرور بالضرور آزادی سے ہمکنار ہو کر اپنے لئے خودمختار مملکت تشکیل دے گی جبکہ فلسطینی مزاحمتی محاذ اپنے تمام مجاہدین و رہنماؤں کے ہمراہ آزادی کے حصول تک مزاحمتی رستے پر گامزن رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 936063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936063/غاصب-صیہونی-رژیم-کے-خاتمے-کیلئے-آزادی-کا-قومی-ایکشن-پلان-انتہائی-ضروری-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org