QR CodeQR Code

ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں، شاہ محمود قریشی

3 Jun 2021 14:32

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی بیٹھک ہو گی۔ ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح افغانستان میں امن کا قیام ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری پہلی ترجیح افغانستان میں امن کا قیام ہے، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی بیٹھک ہو گی۔ ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر سمجھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں اور بھارت کو 5 اگست 2019ء کے غیر آئینی، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 936077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936077/ہم-خطے-میں-امن-استحکام-کے-لیے-اپنی-کاوشیں-جاری-رکھے-ہوئے-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org