QR CodeQR Code

جوہری معاہدے بارے ایران کی برحق پریشانیاں دور اور عائد پابندیاں اٹھا لی جانا چاہئیں، چین

3 Jun 2021 15:16

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل‌ نمائندے وانگ کان نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کیبعد خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ پہلے امریکہ، ایران پر عائد اپنی پابندیاں مکمل طور پر اٹھا لے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے وانگ کان نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی برحق پریشانیوں کو جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے جاری گفتگو میں مناسب انداز میں سنا اور دور کیا جانا چاہئے۔ وانگ کان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اچھی پیشرفت حاصل ہوئی ہے تاہم عائد پابندیوں کے اٹھائے جانے سے متعلق کچھ بنیادی سیاسی اختلافات ہنوز موجود ہیں جبکہ یہ حقیقت کہ گذشتہ 2 ماہ سے جاری مذاکرات کا اصلی ترین مسئلہ یعنی پابندیوں کا اٹھایا جانا، تاحال حل نہیں ہوا، اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جاری مذاکرات ابھی تک ابتدائی مرحلے سے آگے نہیں بڑھے۔

وانگ کانگ نے اپنی گفتگو کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ ہی پے جس نے ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کے بعد ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اختیار کی اور درحقیقت یہی بات ایرانی جوہری معاہدے کے بحران کی اصلی وجہ ہے۔ چینی سفارتکار کا کہنا تھا کہ ایران و امریکہ کو جوہری معاہدے میں واپس پلٹانے کے لئے ایران پر عائد غير قانونی امریکی پابندیوں کو اٹھا لیا جانا چاہئے۔ چینی سفارتکار کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ یکطرفہ امریکی دستبرداری کے بعد سے ایران کے خلاف اٹھائے گئے تمام اقدامات جو اس معاہدے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بھی خلاف ہیں، بھی مکمل طور پر کالعدم کر دیئے جانا چاہئیں۔ وانگ کانگ نے تاکید کی کہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے عملی اقدامات بھی اٹھائے جانا چاہئیں جنکے ذریعے اس معاہدے سے امریکہ کے دوبارہ یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کے عمل کو بھی روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں چین، دوسرے میدانوں میں موجود ایران کی برحق پریشانیوں کے بھی دور کئے جانے اور اس حوالے سے فوری سیاسی فیصلہ سازی کے حق میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 936082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936082/جوہری-معاہدے-بارے-ایران-کی-برحق-پریشانیاں-دور-اور-عائد-پابندیاں-اٹھا-لی-جانا-چاہئیں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org