0
Thursday 3 Jun 2021 18:27

اُمید ہے بیرسٹر علی ظفر متاثرین سانحہ ماڈل ٹاون کو انصاف دلائیں گے، خرم نواز

اُمید ہے بیرسٹر علی ظفر متاثرین سانحہ ماڈل ٹاون کو انصاف دلائیں گے، خرم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سینیئر وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ بیرسٹر علی ظفر قانون و انصاف کی دنیا کا ایک قابل نام ہے، ان کی چیئرمین شپ میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں سنجیدہ اور بامقصد قانونی مشاورت اور معاونت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قانون کی بالادستی اور انصاف کی عدم فراہمی بڑے چیلنج ہیں اور بیرسٹر علی ظفر موجودہ نظام انصاف کی خامیوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور ان کے حل کا ویژن بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم اُمید رکھتی ہے کہ وہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا فعال پارلیمانی و قانونی کردار ادا کریں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اندوہناک انسانی المیہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے بھی آگاہ ہیں اور ہمیشہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلوانے کیلئے پرعزم رہے ہیں، اُمید ہے وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے سینیٹ جیسے برتر قانونی ادارے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 936102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش