0
Thursday 3 Jun 2021 18:28

عراق میں اسرائیلی موجودگی اندازے سے بڑھکر زیادہ ہے، شیخ قیس الخزعلی

عراق میں اسرائیلی موجودگی اندازے سے بڑھکر زیادہ ہے، شیخ قیس الخزعلی
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے مقامی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ملکی سرزمین پر غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی موجودگی کے بارے بھی بات چیت کی ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج تاحال تعینات ہے جبکہ اس ملک میں ان کی موجودگی غیر قانونی ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق امریکی فوج کو ملک سے نکال باہر کر دے۔ شیخ قیس الخزعلی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی گروہ یا حکومت ملک میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرنے میں کامیاب ہو جائے تو ہم اپنا اسلحہ پھینک دیں گے۔ انہوں نے ملک میں کسی بھی مبینہ خانہ جنگی کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم (مصطفی الکاظمی) کی اطلاعاتی ٹیم انہیں غلط اطلاعات پہنچاتی ہے جس کا مقصد ملکی امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنا ہے جبکہ سرایا السلام اور الصدر موومنٹ؛ درحقیقت حشد الشعبی اور مزاحمت ہی ہے جس کا حشد الشعبی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں۔

شیخ قیس الخزعلی نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں ملک میں غاصب صیہونی رژیم کی موجودگی پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ موساد، الکتائب اور سرایا السلام کی متعدد شخصیات کو ان دونوں مزاحمتی فورسز کو آپس میں لڑوانے کے لئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کردستان بلکہ پورے عراق میں ہی اسرائیل کی موجودگی ہر اندازے سے بڑھ کر ہے درحالیکہ اسرائیل قبل ازیں عراق کے اندر اپنے کارندوں سے کام لیتا تھا جبکہ اب وہ کئی ایک صوبوں میں خود موجود ہے۔ عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے عراق کے مغربی صوبے الانبار میں اسرائیلی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جاسوس این جی اوز اور بعض کمپنیوں کے پردے میں اور جعلی پاسپورٹوں کے ذریعے عراق میں موجود ہیں جبکہ یہ ان کے دینی عقائد میں شامل ہے کہ بابل کی سرزمین (عراق) کو تباہ اور اس کے عوام کو برباد ہو جانا چاہئے، حتی یہ کہ اس میں موجود درختوں کو بھی اکھاڑ پھینکا جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 936103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش