0
Thursday 3 Jun 2021 20:42

بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی پر آغا سید حسن کا خراج عقیدت

بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی پر آغا سید حسن کا خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت اور قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔ امام خمینی (رہ) کو عصر حاضر کی ایک بلند قامت اسلامی و انقلابی شخصیت قرار دیتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ امام کے افکار و نظریات احیائے اسلام اور مسلمانوں کی دینی و سیاسی بیداری کا سرچشمہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امام خمینی (رہ) کے کردار و عمل اور قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے کہ مغربی قوتوں نے اپنے بے پناہ اثر و رسوخ اور تہذیبی جارحیت کا نشانہ بنا کر جس ایران سے اسلام اور اسلامی اقدار کا خاتمہ کرکے رکھ دیا تھا، اسی سرزمین ایران پر ایک کامل اسلامی انقلاب برپا ہوا اور وہی سرزمین آج اسلام اور ملت اسلامیہ کے ایک ناقابل تسخیر قلعہ کی حثیت سے ارتقاء کی منزلیں طے کر رہی ہے۔

انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے ایرانی قوم و قیادت کو مستکبرین سے برائت اور خود انحصاری کے غیر متزلزل جذبے کی شکل میں ایک گرانقدر تحفہ عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے اسلام اور مسلمین سے واضح دشمنی کا مظاہرہ کرنے والی قوتوں سے تعلقات اور روابط کو ممنوع اور ان سے نفرت و بے زاری کو شرعی مسئولیت قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران سخت ترین حالات اور عالمی دباؤ و پابندیوں کے باوجود امام خمینی (رہ) کی اسی پالیسی و تعلیمات پر قائم و دائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 936111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش