0
Thursday 3 Jun 2021 22:23

شمالی وزیرستان اور خیبر کے متاثرین كے لیے 11.5 کروڑ کی غذائی امداد جاری

شمالی وزیرستان اور خیبر کے متاثرین كے لیے 11.5 کروڑ کی غذائی امداد جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے متاثرین کے لیے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سے زائد  کی پہلی قسط جاری كردی۔ اس بارے پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل شریف حسین کا کہنا ہے کہ 11 کروڑ 52 لاکھ روپے کی یہ امداد شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے متاثرین کی ماہوار غذائی راشن كی مد میں جاری کی گئی ہے، جوکہ آئندہ دو تین دنوں كے اندر اندر مذكورہ دونوں اضلاع كے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین كو بذریعہ سم كارڈ موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان كے 15 ہزار سے زائد اور ضلع خیبر كے 11 سو خاندانوں كو عالمی ادارہ برائے خوراك كی جانب سے ماہوار راشن دیا جاتا رہا ہے جو کہ فنڈز كی كمی اور كچھ دیگر ناگزیر وجوہات كی بناپر مزید ممكن نہیں رہا تھا۔

اس صورت حال کے تناظر میں پی ڈی ایم ای اور محكمہ ریلیف نے صوبائی حكومت كو تجویز دی كہ ان بے گھر اور بے سہارا لوگوں كو كھلے آسمان تلے بے اسرا نہیں چھوڑا جا سكتا، اس لیے ان تمام بے گھر افراد كو راشن كی جگہ ماہوار بنیادوں پر نقد امداد دی جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر ریلیف اور كابینہ نے بھی اس فیصلے کی منظوری دے دی اور یہ فیصلہ كیا گیا كہ ان تمام خاندانوں كو جو ابھی تک اپنے گھروں كو واپس نہیں جا سكے ہیں، انہیں راشن كے بدلے ماہوار بنیادوں پر نقد رقم دی جا ئے۔ اور اس سلسلے كی پہلی قسط کل جاری كی جائے گی۔ شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے ہر رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ خاندانوں كو فی خاندان آٹھ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 936128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش