QR CodeQR Code

سندھ میں پابندیاں نرم ہوں گی یا سخت؟ 2 صوبائی وزراء نے سب کو کنفیوز کردیا

3 Jun 2021 22:41

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا فرمان ہے کہ تاجر معاشی قتل عام کا جھوٹا واویلا نہ کریں، کراچی سمیت صوبے بھر میں کیس بڑھ رہے ہیں جبکہ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ ٹاسک فورس نے سختیاں کم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا پابندیاں نرم ہوں گی یا مزید سخت؟ اس معاملے پر دو صوبائی وزراء نے سب کو کنفیوز کردیا۔ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا فرمان ہے کہ تاجر معاشی قتل عام کا جھوٹا واویلا نہ کریں، کراچی سمیت صوبے بھر میں کیس بڑھ رہے ہیں، پابندیاں نرم نہیں کرسکتے۔ دوسری طرف وزیر تعلیم سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ ٹاسک فورس نے سختیاں کم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے، ری اوپننگ کی طرف جارہے ہیں، اب پابندیاں بڑھیں گی نہیں، کم ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 936133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936133/سندھ-میں-پابندیاں-نرم-ہوں-گی-یا-سخت-2-صوبائی-وزراء-نے-سب-کو-کنفیوز-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org