QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کا نیا ایڈیشن جاری، 93 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام شامل

3 Jun 2021 22:50

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ 2017ء کی ریڈ بک کے آٹھویں ایڈیشن میں شامل انتہائی 10 مطلوب دہشتگرد گرفتار کئے جاچکے ہیں، 5 دہشتگرد مقابلوں میں مارے گئے جبکہ 2 دہشتگرد افغانستان میں مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے چار سال بعد ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری کر دیا، جس میں 93 نئے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ کراچی میں ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ریڈ بک میں دہشتگرد تنظیموں داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے نام شامل کئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ انصار العشریہ، لشکر جھنگوی، ایس آر اے، بی ایل اے سمیت دیگر کالعدم تنظمیوں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے نام بھی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ 2017ء کی ریڈ بک کے آٹھویں ایڈیشن میں شامل انتہائی 10 مطلوب دہشتگرد گرفتار کئے جاچکے ہیں، 5 دہشتگرد مقابلوں میں مارے گئے جبکہ 2 دہشتگرد افغانستان میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ بک کا نیا ایڈیشن تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 936136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936136/سی-ٹی-ڈی-کی-ریڈ-بک-کا-نیا-ایڈیشن-جاری-93-انتہائی-مطلوب-دہشتگردوں-کے-نام-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org