0
Friday 4 Jun 2021 00:23

یہودیوں کیخلاف پوسٹ لگانے پر گوگل کا اہم عہدے دار نوکری سے برطرف

یہودیوں کیخلاف پوسٹ لگانے پر گوگل کا اہم عہدے دار نوکری سے برطرف
اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے یہودیوں کے خلاف پوسٹ لگانے پر اپنے اہم شعبے (ڈائیورسٹی) کے سربراہ کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گوگل ڈائیورسٹی سربراہ کیماؤ بوب نے 2007 میں یہودیوں کے خلاف ایک تحریر لکھی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’یہودیوں کو قتل و غارت اور جنگ کی نہ ختم ہونے والی بھوک ہے۔‘‘ یہ تحریر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران ایک بار پھر سامنے آگئی۔ اپنی تحریر میں کیماؤ نے مزید لکھا تھا کہ ’’یہودی بے حس قوم ہے، جنہیں دوسروں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں۔’’
گوگل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈائیورسٹی سربراہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا، اور اپنی اس تحریر پر انہوں نے معافی مانگی ہے تاہم اب وہ گوگل ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ تحریر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہم یہودیوں کے خلاف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ یہودیوں کے مخالفین کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس تحریر کی مذمت کرتے ہوئے یہودی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 2018 میں گوگل میں ملازمت اختیار کرنے والے کیماؤ بوب نے گوگل کے عملے سے اپنی اس بلاگ پوسٹ پر معافی بھی مانگ لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش