0
Friday 4 Jun 2021 02:57

آئی ایس او ملتان کا 50 رکنی وفد اسلام آباد روانہ، علمائے کرام اور سینیئزز سے ملاقات کریگا 

آئی ایس او ملتان کا 50 رکنی وفد اسلام آباد روانہ، علمائے کرام اور سینیئزز سے ملاقات کریگا 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا پچاس رکنی وفد تربیتی ٹوور پر اسلام آباد روانہ ہوگیا، آئی ایس او ملتان کے وفد کی قیادت ڈویژنل صدر ثقلین ظفر کر رہے ہیں، آئی ایس او ملتان کے پچاس رکنی وفد میں ڈویژنل کابینہ کے ساتھ ساتھ یونٹس مسئولین شامل ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر ثقلین ظفر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ملتان کی مجلس عمومی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا، آئی ایس او ملتان کا وفد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امتیاز حسین رضوی، اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی اور دیگر علمائے کرام اور سینیئرز سے ملاقاتیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 936182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش