QR CodeQR Code

سندھ، کورونا ویکسینیشن سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری

4 Jun 2021 14:11

صوبے میں اب تک 16 لاکھ 17 ہزار 209 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ ویکسین کی پہلی 11 لاکھ 69 ہزار 333 ڈوز دی گئیں، جبکہ ویکسین کی دوسری 4 لاکھ 47 ہزار 276 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں اب تک 16 لاکھ 17 ہزار 209 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ ویکسین کی پہلی 11 لاکھ 69 ہزار 333 ڈوز دی گئیں، جبکہ ویکسین کی دوسری 4 لاکھ 47 ہزار 276 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی بیلنس تعداد 8 لاکھ 18 ہزار 91 ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ 83 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 893 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 936224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936224/سندھ-کورونا-ویکسینیشن-سے-متعلق-تازہ-اعداد-شمار-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org