0
Friday 4 Jun 2021 14:31

بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا فنڈز کا حساب مانگ لیا

بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا فنڈز کا حساب مانگ لیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا سے بچاؤ کے عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا اور مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت فی الفور آڈٹ رپورٹ کا اجراء کرے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب مانگتے ہوئے کہا کہ وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالر دیئے، آئی ایم ایف کی وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کوروناکا مقابلہ کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر امداد دی، بتایا جائے کہ یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگایا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بتائیں ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کر دیئے؟۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے اربوں روپے جمع کروائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گھپلوں کو چھپانے کیلئے آڈیٹر جنرل رپورٹ کو روکا ہوا ہے، کھربوں روپے کے مالیاتی پیکج میں گھپلوں پر قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی، پی ٹی آئی حکومت فی الفور آڈٹ رپورٹ کا اجراء کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدترین بحرانوں کے دوران پی ٹی آئی کے کرپشن اسکینڈل لمحہ فکریہ ہیں، جبکہ معیشت کی تباہی کی وجہ عمران خان کی سرپرستی میں مافیا کی کرپشن بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش