QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے فعال معاملات کی شرح 6 فیصد سے کم

4 Jun 2021 16:26

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2713 مریضوں کی موت ہوئی اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 40 ہزار 702 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ سے زیادہ کورونا سے متاثرہ افراد صحتمند ہوئے، جس کی وجہ سے 77 ہزار سے زیادہ سرگرم معاملات کم ہوئے اور اس کی شرح چھ فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ دوسری جانب جمعرات کو 28 لاکھ 75 ہزار 286 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 22 کروڑ 41 لاکھ 09 ہزار 448 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 132364 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 85 لاکھ 41 ہزار 986 ہوگئی۔ اس دوران دو لاکھ 11 ہزار 499 مریض صحتمند ہوچکے ہیں، جس میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار 350 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال کیسز 77 ہزار 420 سے کم ہوکر 16 لاکھ 35 ہزار 993 پر آگئے ہیں اور اس کی شرح 5.73 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2713 مریضوں کی موت ہوئی اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 40 ہزار 702 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 93.08 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح فی الحال 1.19 فیصد ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 11031 کم ہو کر 207813 پر آگئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 25617 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے نجات ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5486206 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 643 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 97394 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 936232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936232/بھارت-میں-کورونا-کے-فعال-معاملات-کی-شرح-6-فیصد-سے-کم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org