0
Friday 4 Jun 2021 16:26

مودی حکومت کا غیر انسانی سلوک سمجھ سے بالاتر ہے، کانگریس

مودی حکومت کا غیر انسانی سلوک سمجھ سے بالاتر ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے مختلف لیڈروں نے گورنر دروپدی مرمو کے ہمراہ صدر ہند کو ایک یادداشت پیش کی تاکہ بھارت کے ہر شہری کو یکساں ویکسی نیشن اور ایک کروڑ ویکسین روزانہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس دوران ڈاکٹر رامیشور اوراوں، قانون ساز پارٹی کے لیڈر عالمگیر عالم سمیت متعدد کانگریسی موجود تھے۔ گورنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رامیشور اوراوں نے کہا کہ اگر 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو مفت ویکسین دی جاسکتی ہے تو 18 سے 44 سال کے نوجوانوں نے کیا جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بھی ہر ایک کو مفت ویکسین دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس سلسلے میں تقریباً 360 کروڑ روپیئے مختص کیے تھے، اس کے باوجود حکومت کا یہ غیر انسانی سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔

ڈاکٹر رامیشور اوراوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کی قیمتوں پر بھی ملک اس مخمصے میں ہے کہ ایک ہی ویکسین کی تین قیمتیں کیسے ہوسکتی ہیں۔ درایں اثنا قیمتوں سے متعلق سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے سوالات بھی پوچھے ہیں۔ ڈاکٹر اوراوں نے کہا کہ بھارت کا وفاقی ڈھانچہ ہے اور اب تک مودی حکومت گذشتہ 70 سالوں میں وفاقی نظام میں ملک میں ہر قسم کی ویکسین مہیا کررہی ہے، یہاں تک کہ دنیا کے دوسرے ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ گورنر کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ساری دنیا اپنے لوگوں کو ٹیکے لگا رہی تھی، تو ہم اپنی پیٹھ پر تھپتھپا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اگر ہم کورونا وبا کے انفیکشن کو روکنا چاہتے ہیں تو پھر جنگی بنیادوں پر ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گورنر سے ان مطالبات کو صدر کے پاس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی صدر سے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس لیڈر عالمگیر عالم نے کہا وہ صدر سے بغیر کسی امتیاز کے مفت آفاقی ویکسین کے مطالبہ اور ہر روز ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین دینے کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی مرکزی حکومت جس طرح سے ویکسین کے حوالے سے کاروبار کرتی نظر آ رہی ہے، وہ انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔ عالمگیر عالم نے کہا کہ پورے ملک میں ویکسی نیشن کی نئی پالیسی لا کر پورے ملک کو ویکسین فراہم کی جانی چاہیئے اور ہر روز ایک کروڑ افراد کو قطرے پلانے کے انتظامات کو یقینی بنایا جانا چاہیئے
خبر کا کوڈ : 936233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش