0
Friday 4 Jun 2021 17:24

عوام مہنگائی، غربت اور لاقانیت سے تنگ آچکے ہیں، میاں ذکر اللہ مجاہد

عوام مہنگائی، غربت اور لاقانیت سے تنگ آچکے ہیں، میاں ذکر اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اور سابق حکومتوں میں کوئی فرق نہیں۔ احتساب کا نعرہ لگا کر تبدیلی کے سبز باغ دکھانے والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ لوگ بے تحاشہ مہنگائی، غربت اور لاقانیت سے تنگ آچکے ہیں۔ عوام نے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو آزما لیا ہے، اب حقیقی تبدیلی اور خوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی کی باصلاحیت اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں، ڈنگ ٹپاو پالیسی سے ملک چلانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اسلامک سنٹر کی تعمیر کے حوالے سے ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء انصاری، چوہدری محمود الاحد، حاجی ریاض الحسن، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالحفیظ اعوان، احمد سلمان بلوچ، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، شعیب یعقوب مرزا، عبدالعزیز عابد، سیف الرحمن، صدر جے آئی یوتھ عبداللہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمود احمد، محمد یونس ایڈووکیٹ اور غلام حسین بلوچ نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی برصغیر پاک و ہند میں غلبہ دین کی عالمگیر تحریک اور علم دین کے مشعل بردار سید مودودی کی نسبت سے لٹن روڈ پر سید مودودی اسلامک سنٹر قائم کرے گی، جس کی تعمیر کے حوالے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد نے ذمہ داران و عہدیداران کو بریفنگ دی ہے۔ اسلامک سنٹر کی جلد تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا، جس میں قرآن ہال، مسجد، جدید اسلامک لائبریری اور اسلامک میڈیا سنٹر بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 936254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش