QR CodeQR Code

عام آدمی کو ریلیف دینا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے

حکومت عوام دوست اور غریب پرور پالیسیاں بنا رہی ہے، سید سعید الحسن شاہ

4 Jun 2021 17:29

لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات میں صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست اور غریب پرور پالیسیاں بنا رہی ہے، کم از کم ٹیکسز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کے سلسلہ میں عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لئے جامع اور پائیدار اقدامات اور کرونا ٹیکس ریلیف کا عمل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں مخصوص سروسز پر ٹیکس کی شرح مزید کم کرنے کی ہدایت کی ہے، غریب اور لوئر مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست اور غریب پرور پالیسیاں بنا رہی ہے۔ کم از کم ٹیکسز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ روایتی طریقہ کار کی بجائے اچھوتے انداز میں وسائل میں اضافے پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 936255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936255/حکومت-عوام-دوست-اور-غریب-پرور-پالیسیاں-بنا-رہی-ہے-سید-سعید-الحسن-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org